منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ویڈیو: مقروض نوجوان کو ملزمان سڑک پر گھسیٹتے رہے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں قرض کی رقم ادا نہ کرنے پر نوجوان کو سرعام  موٹرسائیکل سے باندھ  کر گھسیٹا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسا کے علاقے کٹک میں نوجوان کو رسی سے باندھ کر گھسیٹا گیا کیونکہ اس نے منشیات خریدنے کے لیے دس ہزار رقم ادھار لی تھی جسے وہ وقت پر نہیں لوٹا سکا تھا۔

جب مقامی لوگوں نے نوجوان کو بچانے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے انہیں بھی تیز دھار آلے سے ڈرایا دھمکایا۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے واقعے کا ایکشن لے لیا۔

واقعے پر ڈی سی پی پنک مشرا کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیا ہے اور کارروائی کی جارہی ہے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں