تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

یوٹیوب ویڈیو پر تبصرہ مہنگا پڑ سکتا ہے

معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے صارفین پر نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر ایک روز قبل شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یوٹیوب نے غیر ضروری اور نفرت انگیز تبصروں کی روک تھام کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔

اس ٹول کے تحت اب کوئی بھی صارف جب کسی ویڈیو پر تبصرہ کرے گا تو اُس کے سامنے یہ تبیہ پیغام آئے گا کہ وہ کمنٹس کرنے سے قبل دوبارہ سوچ لے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی صارف اپنے تبصرے میں نفرت انگیز یا نامناسب الفاظ کا استعمال کرے گا تو انتظامیہ کی جانب سے اُس کو خبردار کیا جائے گا اور اگر یہ سلسلہ ترک نہ ہوا تو آئی ڈی کو بند کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اب ہر ویڈیو سے پیسے کمائے جائیں گے، یوٹیوب میں بڑی تبدیلی

یوٹیوب کے مطابق اب اگر کوئی بھی صارف ویڈیو پر نفرت انگیز یا نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے تبصرہ جیسے ہی پوسٹ کرے گا تو اُس کو خبردار کیا جائے گا تاکہ وہ سوچنے پر مجبور ہو۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر پہلےاینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، ابتدائی دنوں میں اس کا اطلاق صرف انگریزی زبان میں کیے گئے تبصروں پر ہوگا۔

Comments

- Advertisement -