تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یوٹیوب کا چیٹ فیچر

نیویارک: انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے تمام صارفین کے لیے میسجنگ فیچر کی سروس متعارف کروادی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کی خاصی بڑی تعداد ویڈیوز تلاش یا شیئر کرنے کے لیے یوٹیوب ویب سائٹ کا سہارا لیتی ہے، ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین کا عرصہ دراز سے شکوہ تھا کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس فورم پر بات چیت نہیں کرسکتے۔

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوٹیوب نے صارفین کے لیے پہلے آزمائشی اور اب باقاعدہ چیٹ فیچر متعارف کروادیا، جس کے بعد اب صارفین ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف معلومات شیئر بلکہ باآسانی چیٹ بھی کرسکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق چیٹ فیچر کا اضافہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے علاوہ ویب سائٹ صارفین کے لیے بھی کیا گیا ہے، اب کوئی بھی شخص یوٹیوب پر فالو کرنے والے شخص نے پرائیوٹ ونڈو میں چیٹ کرسکے گا، اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر آئی ڈی کا ہونا لازمی ہے۔

پڑھیں: یوٹیوب کا آزمائشی چیٹ فیچر

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کروانے کا مقصد خاص طور پر موبائل صارفین کو تفریح فراہم کرنا تھا، اب صارفین دوستوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرسکیں گے اور 30 افراد پر مشتمل گروپ بھی تشکیل دے سکیں گے۔

اس ضمن میں یوٹیوب نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتاہے کہ یہ صارفین اس چیٹ فیچر کی سہولت سے کس طرح لطف اندوز ہوسکیں گے، یوٹیوب انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین زیادہ دیر تک ویب سائٹ پر موجود ہیں گے اور اس طرح وہ دیگر ویب سائٹس کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے یوٹیوب کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ سال مئی میں کی گئی تھی تاہم نقائص کو دور کر کے اب یہ سہولت تمام صارفین کے لیے متعارف کروادی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کا آفیشل یوٹیوب چینل لانچ

یوٹیوب فیچر متعارف ہونے کے صارفین کو بات چیت کے لیے اب کسی اور ویب سائٹ کا سہارا لینا نہیں پڑے گا بلکہ اب وہ اپنے خیالات ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ پر ہی چیٹ کے ذریعے شیئر کریں گے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -