بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

اے آر وائی کی فلم یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوب پاکستان نے سال 2016 کی ٹاپ 10 ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔ ان ویڈیوز میں اے آر وائی فلمز کی پیشکش ’جوانی پھر نہیں آنی‘، ’ہو من جہاں‘ کا گانا شکر ونڈاں اور اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط بھی شامل ہیں۔

یوٹیوب انتطامیہ نے اس فہرست میں شامل ویڈیوز کا انتخاب صارفین کی جانب سے دیکھنے کے لیے مختص کیے جانے والے وقت، شیئر، تبصروں اور پسندیدگی کی بنیاد پر کیا ہے۔

جاری کی جانے والی فہرست میں دوسرے نمبر پر اے آر وائی فلمز کے زیر اہتمام پیش کی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کو رکھا گیا ہے۔

یہ فلم پاکستانی سینما میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہوئی تھی اور اسے نہ صرف سینما میں دیکھا گیا بلکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اسے بعد میں یوٹیوب پر دیکھا۔

فہرست میں چھٹے نمبر پر اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے دل لگی کی آخری قسط ہے۔

اے آر وائی فلمز کی پیشکش ہو من جہاں کے گانے شکر ونڈاں کو بھی پاکستانیوں نے بے شمار دفعہ سرچ کیا اور اسے دیکھا۔

یہ فہرست میں آٹھویں نمبر پر شامل ہے۔ اس گانے کے رقص کے انداز بے حد مشہور ہوئے تھے اور فاروق ستار سمیت کئی معروف شخصیات نے اس گانے کے اسٹیپس کا مظاہرہ کیا تھا۔

فہرست میں پانچویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈی جے براوو کا گایا ہوا گانا چیمپئن جبکہ دوسرے نمبر پر طاہر شاہ کا گانا اینجل موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں یوٹیوب پر کافی عرصہ تک پابندی عائد رہی تاہم رواں برس جنوری میں اس پابندی کو ختم کردیا گیا تھا اور پاکستان میں یوٹیوب سروس کو بحال کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں