بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

معروف یوٹیوبر شوٹنگ کے دوران پہاڑوں سے گر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

روم: معروف ڈینش یوٹیوبر البرٹ ڈیرلینڈ اٹلی کے بلند پہاڑی سلسلے ایلپس پر ایک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران گر کر ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ ڈینش یوٹیوبر وال گارڈینا میں 656 فٹ بلند ماؤنٹ سیکسڈا سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئے، انہیں بچانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا لیکن ڈیرلینڈ کو بچایا نہیں جاسکا اور وہ اتنی بلندی سے گرنے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

یوٹیوبر کی والدہ وائب جارگر جینسن نے بیٹے کی موت کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے درخواست کی کہ بیٹے کے مداح ان کے خاندان کی نجی زندگی کا احترام کریں۔

Danish YouTuber, 22, dies in fall from Alps while filming video

ڈیرلینڈ کی والدہ نے کہا کہ ہم بڑے صدمے سے دوچار ہیں لیکن میں چاہوں گی کہ ان کے مداحوں کو اس بات کا علم ہوجائے۔

وہ اپنے گانے ’ایموجی‘ اور ’ویلفز‘ اور 2019 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’ٹیم البرٹ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کی وجہ سے بھی جانے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈیرلینڈ کے یوٹیوب پر ایک لاکھ 71 ہزار اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں