میکسیکو نے مشہور یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ کی پروڈکشن کمپنی سے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے،معروف یوٹیو پر اپنے چاکلیٹ برانڈ کی تشہیر کے لیے ملکی آثار قدیمہ کی تصاویر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مایا کے کھنڈرات کا دورہ کرنے والے یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ جن کے یوٹیوب پر 395 ملین سبسکرائبرز موجود ہیں، ایک ویڈیو کو 10 مئی سے لے کر اب تک 60 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو کا عنوان ’میں نے 2 ہزار سال قدیم مندروں کی کھوج کی‘ ہے، میں سوشل میڈیا انفلوئینسر مسٹر بِیسٹ کو مایا کے قدیم شہروں بشمول جنوب مشرقی میکسیکو میں واقع کلاکمل اور چیچن اِڑزا سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک اہرام میں داخل ہونے کے بعد معروف یوٹیوبر نے کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ حکومت انہیں ایسا کرنے دے رہی ہے، اُن کے اس اعتراف کو متعدد صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جنہوں نے شکایت کی کہ یوٹیوبر کو میکسیکو کے محدود علاقوں تک رسائی دی گئی جو فقط مقامی شہریوں کو حاصل ہے۔
رپورٹس کے مطابق میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے بدھ کو ان شرائط کی وضاحت کا تقاضا کیا جن کے تحت یوٹیوبر کو آثار قدیمہ تک رسائی دی گئی۔
ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف یوٹیوبر اپنے برانڈ کے ناشتے کی تشہیر بھی کرتے نطر آتے ہیں، جنہیں اشتہارات کی زبان میں ’مایانز اپرووڈ‘ کہا جاتا ہے، یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جس پر میکسیکن نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ ہسٹری کی جانب سے ایک سرکاری شکایت کی گئی تھی۔
اس سے قبل مشہور یوٹیوبر نے اپنے آپ کو تابوت میں بند کرتے ہوئے زندہ قبر میں دفن کرلیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
اس بار انہوں نے کچھ الگ ہی کرنے کی کوشش کی اور خود کو سات دنوں کے لیے تابوت میں بند کرکے زمین کی گہرائیوں میں قید کرلیا۔ تاہم ساتھ ہی انھوں نے اپنے فالورز سے یہ درخواست بھی کی یہ وہ اپنے گھر پر ایسا کرنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔
انھیں سیاہ سوٹ پہنا کر تابوت میں ان کے ساتھیوں نے لٹایا اور ٹرانسپیرنٹ تابوت کو بند کردیا گیا، ساتھ ہی کرین کی مدد سے اس پر ٹنوں مٹی بھی ڈال کر اس گڑھے کو پوری طرح سے بند کردیا گیا۔
یوٹیوب پر فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد کیلیے ایک اور سہولت
یوٹیوبر اپنے ساتھ تابوت میں کھانے پینے کا سامان اور پانی بھی لے کر گئے تھے، اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے جمی ڈونلڈ سن سے اسے تھکا دینے والا قرار دیا ہے۔ تاہم وہ بحفاظت بغیر کسی چوٹ کے سات دن بعد تابوت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔