جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

یوٹیوب پر ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے ہوشیار

اشتہار

حیرت انگیز

یوٹیوب انتظامیہ نے جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے بنائی گئی ویڈیوز کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر جلد ہی اپنے صارفین سے یہ درخواست کرے گا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائے گئے جعل سازوں کو پلیٹ فارم سے ہٹایا جائے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو مواد سے متعلق قوانین کا اطلاق آنے والے چند مہینوں میں ہوگا کیونکہ ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے دھوکہ دہی، غلط معلومات یا فحش نگاری میں لوگوں کی جعلی تصویر کشی کا اندیشہ بڑھتا جارہا ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوب کے پروڈکٹ منجمنٹ کے وائس صدور ایمیلی موکسلے اور جینیفر فلنری نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اے آئی اور دیگر مصنوعی یا ہیر پھیر سے بنایا گیا مواد ہٹانے کی درخواست ممکن بنائیں گے جو کسی قابل شناخت فرد بشمول اس کے چہرے یا آواز کی نقل کرتا ہے۔

ان درخواستوں کو جانچتے ہوئے یوٹیوب اس بات پر غور کرے گا کہ کیا ویڈیوز مزاحیہ ہیں اور کیا اس میں دکھائے گئے حقیقی لوگوں کی شناخت ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کا یہ بھی منصوبہ ہے کہ تخلیق کاروں کو یہ واضح کرنے کا پابند کیا جائے گاکہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ ویڈیو کب بنائی گئی تاکہ ناظرین کو لیبل کے ساتھ آگاہ کیا جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں