معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار زید علی کے والد رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یوٹیوبر زید علی نے بیٹے کے ساتھ والد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو والد کی انتقال کی اطلاع دی۔
زید علی نے والد کے انتقال پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا کہ ’میرے پہلے دوست، سپر ہیرو، والد، آپ ایک بے حد محنتی انسان تھے، آپ نے مجھے ایک انسان بنایا جو آج میں ہوں اور اس کیلئے میں آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، اگر میں نے ایک فیصد بھی بطور باپ وہ سب حاصل کر لیا جیسے آپ تھے تو میں سمجھوں گا میں نے سب حاصل کر لیا۔
زید علی نے اپنے والد کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
مداحوں کی جانب سے زید علی کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔