بھارتی سوشل میڈیا و نیوز سائٹس سے سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی ابھی ہائپ بھی نہیں ختم ہوئی کہ شادی ٹوٹنے سے متعلق خبریں نظر آنے لگی ہیں۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریب کے فوراً بعد انہوں نے ایک ساتھ انسٹاگرام پر یادگار لمحات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں، ان لمحات کو ان کے عزیز و اقارب نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
View this post on Instagram
خوشی کے موقع پر نوبیاہتے جوڑے نے منفی تبصرے اور تنقید سے بچنے کیلیے انسٹاگرام پوسٹ کا کمنٹ سیشن بند کردیا تھا، سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے انسٹاگرام پر اپنے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ 23 جون 2017 کو ہم نے ایک دوسرے کی آنکھوں میں پیار دیکھا اور اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
View this post on Instagram
تاہم اب بھارتی میگزین ’فٹ لُک‘ کی جانب سے ایک کانٹینٹ کرئیٹر و یوٹیوبر کا ایکس پر جاری کیا گیا پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساگر ٹھاکر نے ایکس پر دعویٰ کیا ہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی 5 سال سے زیادہ نہیں چل سکے گی، سوناکشی سنہا کی شادی 5 سال سے زیادہ چلے تو میرا نام بدل دینا۔