مشہور یوٹیوبر نے اپنے آپ کو تابوت میں بند کرتے ہوئے زندہ قبر میں دفن کرلیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔
جمی ڈونلڈ سن جو کہ یوٹیوب پر مسٹربِیسٹ کی عرفیت سے جانے جاتے ہیں اور اپنی غیرمعوملی اسٹنٹس کے لیے مشہور ہیں۔ وہ اکثر ایک سے ایک خطرناک کرتب کی ویڈیو بنا کر اپنے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔
اس بار مسٹربِیسٹ نے کچھ ہی الگ ہی کرنے کی کوشش کی اور خود کو سات دنوں کے لیے تابوت میں بند کرکے زمین کی گہرائیوں میں قید کرلیا۔ تاہم ساتھ ہی انھوں نے اپنے فالورز سے یہ درخواست بھی کی یہ وہ اپنے گھر پر ایسا کرنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔
انھیں سیاہ سوٹ پہنا کر تابوت میں ان کے ساتھیوں نے لٹایا اور ٹرانسپیرنٹ تابوت کو بند کردیا گیا، ساتھ ہی کرین کی مدد سے اس پر ٹنوں مٹی بھی ڈال کر اس گڑھے کو پوری طرح سے بند کردیا گیا۔
یوٹیوبر اپنے ساتھ تابوت میں کھانے پینے کا سامان اور پانی بھی لے کر گئے تھے، اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے جمی ڈونلڈ سن سے اسے تھکا دینے والا قرار دیا ہے۔ تاہم وہ بحفاظت بغیر کسی چوٹ کے سات دن بعد تابوت سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
یوٹیوب پر ان کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی اور اب تک اسے 65 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اس سے قبل 2021 میں جمی 50 گھنٹوں کے لیے خود کو دفن کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ مسٹربِیسٹ یوٹیوب پر لاکھوں نہیں کروڑوں سبسکرائبر رکھنے والیے یوٹیوبر ہیں، اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبر کی تعدا 213 ملین ہے۔ ان کی ویڈیو کی ویورشپ بعض دفعہ 100 ملین تک بھی پہنچ جاتی ہے۔