تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یوٹیوبر کو بندروں نے لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

بندروں کی سیاحوں سے چیزیں چھین کر بھاگنے کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں معروف امریکی یوٹیوبر لوگن پال کو جنوبی افریقہ کے حالیہ دورے کے دوران بندروں کے گروپ نے لوٹ لیا۔

یوٹیوبر اپنے چینلز کے لیے کسی سین کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ کیپ ٹاؤن کے پارکنگ ایریا میں بندر ان کا بیگ لے کر بھاگ گئے۔

ویڈیو میں ایک بندر کو لوگن پال کے بیگ سے کیمرے سمیت دیگر چیزیں چیک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

لوگن پال جیسے ہی بندر سے بیگ لینے کے لیے جانے لگے تو دوسرا بندر ایک کار سے دوسری کار پر چھلانگ لگاتے ہوئے ان کے پیچھے بھاگا۔

ویڈیو میں یوٹیوبر کو اپنے کیمرہ مین سے پوچھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ’اس کے پاس تمہارا کیمرہ ہے۔‘ کیمرہ مین جواب دیتا ہے ہاں کیمرا اسی کے پاس ہے۔

بعدازاں بندر بیگ سے انرجی ڈرنک لے کر بھاگ جاتا ہے اور لوگن پال اپنا بیگ لے کر گاڑی کی طرف چلے جاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -