معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے اپنی گرل فرینڈ تھیا بوائسن سے منگنی کرلی۔
ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر سب سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کرنے والے مشہور یوٹیوبر جیمز ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے گرل فرینڈ اور گیمنگ اسٹیمر تھیا بوائسن کے ساتھ 2 سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد منگنی کرلی۔
مسٹر بیسٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منگنی کی چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
تصویر میں یوٹیوبر کو گرل فرینڈ کو منگنی کے لیے پروپوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں تھیا بوائسن انگوٹھی پہنے مسکرا رہی ہیں۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ارے، لڑکے نے یہ کر دکھایا۔‘
تھیا بوائسن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے جبکہ وہ بھی اپنا چینل تھیا بیسٹی چلا رہی ہیں جس کے سبسکرائبر کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہے۔
امریکا میں رہائش پذیر 27 سالہ تھیا ٹوئچ پر گیمز بھی چلاتی ہیں اور مصنف بھی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منگنی دونوں خاندانوں کی موجودگی میں اس وقت ہوئی جب گیمنگ اسٹریمر تھیا بوائسن کی فیملی اپنی بیٹی کے ساتھ کرسمس منانے کے لیے جنوبی افریقہ سے امریکا پہنچی۔
یاد رہے کہ مسٹر بیسٹ کی تھیا بوائسن کے ساتھ ملاقات ایک باہمی دوست کے ذریعے 2022ء میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی جہاں ان دونوں کے درمیان تعلقات کا آغاز یوٹیوب اور سائنس کے حوالے سے ہم خیالی کی وجہ سے ہوا۔