یوٹیوب پر ویڈیو بنانے والے وی لاگرز اکثر ایسی عجیب و غریب ویڈیوز شیئر کرتے ہیں جن کا مقصد کسی کو سمجھ نہیں آتا۔
یوٹیوب ویڈیوز پر ویوز سے کمانے کی خاطر یوٹیوبر کسی بھی بڑے اقدام کو اٹھانے سے گریز نہیں کرتے، اُن میں سے تو کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی جان کی پرواہ نہیں کرتے۔
ویڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر کیپٹن کرنچ ایکسپیریمنٹ نام سے چلنے والے چینل پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی جس میں سونی کے نئے پلے اسٹیشن کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹیوبر نے سونی کمپنی کے ڈبہ پیک پلے اسٹیشن فائیو کو دکھایا اور پھر ایک ایک کر کے اُس کی تمام چیزیں تباہ کرنے کے لیے مشین میں ڈال دیں۔
یوٹیبر نے یہ بھی بتایا کہ اُس نے پلے اسٹیشن بہت مشکلات کے بعد حاصل کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے سونی پلے اسٹیشن فائیو، کنٹرولر، پاور کیبل، کتابچہ، ڈبہ اور اُس میں موجود تمام چیزیں اسکریپ مشین میں ڈال کر تباہ کردیں۔
یوٹیوب پر یہ ویڈیو دیکھنے والے بہت سے صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا اور وی لاگر کو کہا کہ اگر اُسے یہی کرنا تھا تو وہ پلے اسٹیشن انہیں بھیج دیتا یا پھر خرید کر پیسے خرچ نہیں کرتا۔