رنویر الہ بادیہ بالآخر پولیس کو مل گئے، بھارتی یوٹیوبر خود پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ان سے پولیس نے 5 گھنٹے طویل پوچھ گوچھ کی۔
پیر کے روز بھارتی یوٹیوبر مہاراشٹر سائبر سیل کے ہیڈکوارٹر پہنچے، یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے ریمارکس کے تنازعہ کے بعد وہ پہلے بار عوامی مقام پر آئے، رنویر کے علاوہ یوٹیوبر آشیش چنچلانی کو بھی مہاراشٹر سائبر سیل ہیڈکوارٹر میں دیکھا گیا۔
خبر رساں ایجنسی نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حوالے سے بتایا کہ آشیش چنچلانی اور رنویر الہ بادیا نے مہاراشٹر سائبر سیل کے حکام سے خود رابطہ کیا تھا۔
دونوں نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیانات ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، مہاراشٹر سائبر سیل نے ان دونوں کو آج اپنے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے سمن بھیجا۔
میڈیا کی توجہ سے بچنے کے لیے رنویر نے چہرے پر سیاہ ماسک لگایا ہوا تھا، انھیں شام 5 بجے کے قریب ہیڈ کوارٹر سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ ایک پرائیویٹ کار میں سوار ہوکر وہاں سے واپس گئے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر سائبر کے حکام نے رنویر الہ بادیہ اور آشیش چنچلانی سے تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دونوں ممبئی میں سائبر ہیڈکوارٹر میں الگ الگ حاضر ہوئے۔
رنویر ا اور آشیش صبح 11.30 بجے کے قریب سائبر ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوئے تھے جس کے بعد ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
رنویر الہ بادیہ کو قتل کی دھمکیاں، یوٹیوبر موبائل بند کرکے غائب