پاکستان میں یوٹیوبرز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین ان کو بے حد پسند بھی کرتے ہیں دوسری جانب کچھ صارفین ایسے بھی ہیں جو ان کے کانٹینٹ پرشدید تنقید بھی کرتے ہیں۔
ان میں ایک نئے اور نوجوان یوٹیوبر طلحہ احمد بھی ہیں جن کی عمر صرف 16 سال ہے اور انہوں نے اپنے جاندار کانٹنٹ سے اپنی ویڈیوز کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نوجوان یو ٹیوبر طلحہ احمد نےئ شرکت کی اور اس نئی کاوش کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ ان کی ویڈیوز کے تقریباً تمام آئیڈیاز ان کے اپنے ہیں اور اس کا اسکرپٹ بھی وہ خود ہی تحریر کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ وہ زیادہ تر اسے شوٹ بھی خود ہی کرتے ہیں البتہ کچھ ویڈیوز کے لیے لکھے گئے مکالموں کے بارے میں گھر والوں سے مشورہ بھی کرتا ہوں تاکہ ان کا بھی فیڈ بیک لیا جاسکے۔
یوٹیوبر طلحہ احمد نے بتایا کہ ابتدا میں میرے پاس اپنا موبائل فون نہیں تھا تو بھائی یا بہن کے عام موبائل فون سے ویڈیوز شوٹ کرتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کانٹینٹ کے حوالے سے میرا مشاہدہ کافی اچھا ہے میں جہاں بھی جاتا ہوں چاہے وہ دفاتر ہوں رشتہ دار ہوں تو وہاں کے حالات اور دیگر معاملات کا بغور مشاہدہ کرتا ہوں اور اسی کو موضوع بنا کر ویڈیوز بناتا ہوں۔
اپنی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے طلحہ نے بتایا کہ فی الحال تو میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہوا ہوں اور گرافک ڈیزائننگ کا کورس بھی کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمات دینیہ کی کلاسز بھی لے رہا ہوں۔