منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

یوٹیوبر زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش، نومولود کی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، زید علی نے انسٹاگرام پر بیٹے کی تصویر شیئر کردی۔

یوٹیوبر زید علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حال ہی میں بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی اور نومولود کی تصویر شیئر کردی، مداحوں کی جانب سے ان کے ننھے بیٹے کو دعائیں دی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

- Advertisement -

زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں بچے کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔

یوٹیوبر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 18 اگست 2021 کو ہمیں ’ازیان علی زید‘ سے نوازا گیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کو شادی کی سالگرہ کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی جبکہ یمنیٰ بھی کئی ولاگز میں ان کے ہمراہ آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں