پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

یوٹیوبر زید علی اور اہلیہ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اسٹار زید علی اور ان کی اہلیہ یمنیٰ کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بچے کی ولادت کی خوشخبری سنائی۔

زید علی نے اہلیہ کے ساتھ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جلد والدین بننے کا اعلان کیا۔

زید علی نے لکھا کہ ’میری زندگی کا پرمسرت دن ہے اور ہم والدین بننے والے ہیں، تاہم ان کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ بچے کی ولادت کس ماہ میں متوقع ہے۔

یوٹیوبر کے اعلان کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ زید علی اور یمنی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ہی دونوں نے شادی کی تیسری سالگرہ بھی منائی تھی جبکہ یمنیٰ بھی کئی ولاگز میں ان کے ہمراہ آچکی ہیں۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر ان کے چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد 29 لاکھ سے زیادہ ہے۔

اسی طرح فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے اور ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں