اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ویکسینز سے متعلق گمراہ مواد شیئر کرنے والوں کیخلاف یوٹیوب کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب نے عالمی ادارہ صحت یا ممالک کی منظور شدہ ہر قسم کی ویکسینز کے خلاف ہونے والا مواد ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے دنیا کو لپیٹ میں لینے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرس اور اس کے سدباب کیلئے بنائی گئی ویکسینز کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا آغاز ہوگیا تھا۔

ویکسین کے خلاف شیئر ہونے والے مواد کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کیا گیا۔

- Advertisement -

اب یوٹیوب نے بھی عالمی ادارہ صحت اور ممالک سے منظور شدہ ویکسینز ویکسین کے خلاف شیئر ہونے والا مواد ہٹانے اور چینلز ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا کہ ویکسینز کے اثرات کے خلاف گمراہ کن مواد پر پابندی عائد کی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو کسی بھی ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن دعویٰ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جیسے کسی ویکسین کے بارے میں یہ کہنا کہ اس کے استعمال سے دائمی مضر اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے یا ویکسین سے بیماری کا پھیلاؤ کم نہیں ہوتا یا تحفظ نہیں ملتا وغیرہ پر ایکشن لیا جائے گا۔

مگر کمپنی نے بتایا کہ صارفین کی جانب سے ویکسین پالیسیوں، نئے ویکسین ٹرائلز اور ماضی میں ویکسینز کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت ہوگی تاہم گمراہ کن مواد شیئر کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اگست 2021 میں یوٹیوب انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2020 سے اگست 2021 تک ویکسینز اور کرونا کے خلاف شیئر ہونے والی 10 لاکھ ویڈیوز گمراہ کن ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں