اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کیمیائی حملے کا شکار ہونے والی ڈبل ایجنٹ کی بیٹی نے روس لوٹنے کی خواہش ظاہر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: کیمیائی حملے کا نشانہ بننے والے سابق روسی جاسوس کی بیٹی یولیا اسکریپل نے کہا ہے کہ اسپتال سے 19 اپریل کو ڈسچارج کردی گئی تھی مگرا میرا علاج ابھی تک جاری ہے، مستقبل میں مجھے امید ہے کہ اپنے ملک اپنے گھر لوٹ جاؤں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یویلیا اسکریپل نے کہا ہے کہ وہ 20 دن تک کوما میں رہیں، ہوش آنے پر بتایا گیا کہ ہم دونوں کو زہر دیا گیا تھا، یہ حقیقت ہے کہ اس مقصد کے لیے اعصاب پر اثر کرنے والا کیمیائی مادہ استعمال کیا گیا تھا، ہم انتہائی خوش قسمت ہیں کہ اس قاتلانہ حملے سے بچ گئے۔

یولیا اسکریپل نے لندن میں تعینات روسی سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ وہ اس مرحلے پر روسی سفارت خانے کی مدد حاصل کرنے کو تیار نہیں ہیں، میری زندگی زندگی بالکل پلٹ گئی ہے اور اس وقت اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کی کوشش کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ: اعصابی گیس حملے کا شکار سابق روسی جاسوس کی بیٹی اسپتال سے گھر منتقل

واضح رہے کہ سابق روسی جاسوس سرگئی اسکریپل اور ان کی بیٹی یویلیا اسکریپل کو رواں برس چار مارچ کو برطانوی شہر سالسبری میں کیمیائی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

برطانوی حکومت نے کیمیائی حملے کا الزام روسی حکومت پر عائد کیا تھا، جس کے بعد ناصرف برطانیہ اور روس کے درمیان سفارتی تناؤ پیدا ہوا بلکہ امریکا اور کئی یورپی ممالک کے درمیان سفارتی تنازع کی وجہ بنا، روس اس کیمیائی حملے میں کسی بھی طور ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں