اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خوشی منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اہم سنگِ میل عبور کرنے کے بعد انوکھے انداز سے جشن منا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر 41 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا، انہوں نے اس موقع پر انوکھے انداز سے خوشی مناتے ہوئے مداحوں کے لیے اپنی لپ اسٹک ضائع کی۔

انہوں نے دراصل یہ انداز اپنا کر خوشی کا اظہار کیا اور اسی طرح مداحوں و فالوورز کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یمنیٰ زیدی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے سب چاہنے والوں  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

- Advertisement -

یمنی زیدی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے لپ اسٹک سے شیشے پر 4.1 ملین لکھ کر دل بنایا۔ اس دوران اُن کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی انسٹاگرام پر خاصی متحرک رہتی ہیں اور وہ اس پلیٹ فارم پر مختلف ویڈیوز یا تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہتی ہیں۔ اُن کی شیئر کردہ تصاویر کو مداح پسند بھی کرتے ہیں اور کچھ تو وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں