پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

میں میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں، یمنیٰ زیدی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر بھی خوبصورت ہوں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی خوبصورتی کی تعریف کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں یمنیٰ کے ساتھ میک اپ آرٹسٹ تابش کھوجا موجود ہیں اور وہ ان کا میک اپ کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ ویڈیو میں میک اپ آرٹسٹ سے کہتی ہیں کہ ’میں میک اپ کے بغیر ہی اچھی لگتی ہوں لیکن آج آپ مجھے میک اپ کے ساتھ خوبصورت بنانے والے ہیں۔

وہ میک اپ آرٹسٹ سے پھر کہتی ہیں کیوں ایسا ہی ہے ناں؟ جس پر وہ مسکرانے لگ جاتے ہیں۔

یمنیٰ زیدی کی ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں آپ واقعی میک اپ کے بغیر بھی اچھی لگتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں