پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

یمنیٰ زیدی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں انہیں مغربی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے اس سے قبل سیلفی لیتے ہوئے بھی تصویر شیئر کی تھی۔

یمنٰی زیدی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں شائستہ خانزادہ کا کردار نبھا رہی ہیں، ڈرامے میں انہیں فوجی افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی پشتونوں کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے قبیلے میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت نہیں ہوتی۔

صنف آہن میں یمنیٰ زیدی کو گھر سے قبائلی روایات توڑ کر فوج میں شمولیت اختیار کرتے اور افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں