تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

یمنیٰ زیدی کی انسٹاگرام تصاویر کے چرچے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یمنیٰ زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گولڈن رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے گولڈن جوڑے کے ساتھ اسی رنگ کی جیولری کا انتخاب کیا۔

یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں آنے والے پروجیکٹ سے متعلق بھی اشارہ دیا، اداکارہ کی پوسٹ کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کی پوسٹ پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ  ڈرامہ سیریل صنف آہن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کردار کا ٹیزر گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جس میں انہیں فوج میں شمولیت اختیار کرکے خاندان اور ملک کا نام روشن کرتے دکھایا گیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کے کردار کے ٹیزر میں بھی انہیں ایک پشتون قبیلے کی لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار ادا کریں گی جو کہ پشتونوں کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے قبیلے میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت نہیں ہوتی۔

ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کو گھر سے قبائلی روایات توڑ کر فوج میں شمولیت اختیار کرتے اور افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -