جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا نیا روپ مداحوں کو بھا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ یمنیٰ زیدی کی نئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مہرون رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مذکورہ شیئر کی گئی ایک تصویر میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی کامیابی اور ترقی کی وجہ اپنے والدین کو قرار دیا تھا۔ یمنیٰ زیدی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے والدین کی شادی کی اور اپنے بچپن کی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

شئیر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے اپنی والدہ اور مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام لکھا تھا کہ اس سالگرہ کے موقع پر میں اپنی امّی اور بابا (مرحوم) کے بارے میں لکھنا چاہتی ہوں۔

یمنیٰ زیدی نے لکھا تھا کہ میں محسوس کرتی ہوں میں آج جو ہوں وہ اس لیے ہوں کیونکہ میں ان کی مہربانی سے خوبصورتی، بہادری، انتہائی مطمئن اور ہمدرد طبیعت کا بے مثال امتزاج رکھتی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ میں نے ان کے ساتھ جتنا زیادہ وقت گزارا ہے میں نے محسوس کیا ہے کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میرے اندر ان کا خون ہے۔

انہوں نے اپنے والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میں واقعی قابلِ فخر بیٹی ہوں اور تمام صلاحیتوں میں میری کامیابیاں صرف آپ دونوں کی وجہ سے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں