تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

’فیصلہ لے لیا میں نے مجھے فوج میں جانا ہے‘

ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے ڈرامے ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کے کردار کے بعد اب یمنیٰ زیدی کے کردار کا بھی ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل صنف آہن میں اداکارہ سجل علی کے کردار کا ٹیزر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا تھا۔

اب اسی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے کردار کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں انہیں فوج میں شمولیت اختیار کرکے خاندان اور ملک کا نام روشن کرتے دکھایا گیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کے کردار کے ٹیزر میں بھی انہیں ایک پشتون قبیلے کی لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ڈرامے میں یمنیٰ زیدی ’شائستہ خانزادہ‘ کا کردار ادا کریں گی جو کہ پشتونوں کے قبائلی علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے قبیلے میں لڑکیوں کو ملازمت کی اجازت نہیں ہوتی۔

ٹیزر میں یمنیٰ زیدی کو گھر سے قبائلی روایات توڑ کر فوج میں شمولیت اختیار کرتے اور افسر بنتے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں وہ پشتو انداز میں اردو بولتی دکھائی دیتی ہیں اور انہیں سخت تربیت سمیت ہتھیار چلاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ فیصلہ لے لیا ہے میں نے مجھے فوج میں جانا ہے، ان کے والد کہتے ہیں یہ کام ہمارے گاؤں اور خاندان والوں نے نہیں کیا یہ لڑکی کرے گی۔

یمنیٰ زیدی اپنی والدہ سے کہتی ہیں کہ گھر کی عزت جس طرح لے کر جارہی ہوں اسی طرح واپس لے کر آؤں گی بلکہ بڑھا کر لے کر آؤں گی۔

واضح رہے کہ ڈرامے کی کہانی عام گھرانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں فوجی افسر بنتی ہیں۔

سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان کے علاوہ ’صنف آہن‘ کی مزید کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ، صبا حمید اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے اور اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -