سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ ان کے خیال میں ان کی بایوپک کے لیے 2023 میں بالی ووڈ باکس آفس پر راج کرنے والے اداکار بہتر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے کرکٹر یووراج سنگھ کی بایوپک کے حقوق حاصل کر لیے ہیں لیکن اس فلم کے کاسٹ کا اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
یووراج سنگھ ایک سابق بھارتی کرکٹر ہیں انہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بھارت کی جانب سے کھیلتے ہوئے کئی ریکارڈ توڑیں جبکہ اپنے کیرئیر کے دوران کینسر کے خلاف جنگ میں فتح یاب ہونے کے بعد دنیا میں ایک اپنی پہچان بنائی۔
View this post on Instagram
یووراج کے زندگی کے اس شاندار سفر پر بھارتی پروڈیوسر نے فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب سابق کرکٹر یووراج نے اس اداکار کا انتخاب کیا ہے جو ان کے خیال میں ان کی بایوپک کی بہترین تصویر کشی کرسکتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی کھلاڑی نے بتایا کہ فلم ’اینمل‘ دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوا ہے کہ اداکار رنبیر کپور میری بایو پک میں یووراج سنگھ کا کردار بخوبی ادا کر سکیں گے لیکن حتمی فیصلہ ہدایتکار ہی کریں گے۔
یووراج سنگھ نے تصدیق کی کہ ’ہم یقینی طور پر اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس سے متعلق کوئی اچھی خبر ملے گی‘۔