ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو ’فیورٹ‘ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے بھارت کے بجائے پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ 23 فروری کے میچ میں پاکستان کو بھارت پر سبقت حاصل ہے کیونکہ پاکستان نے یو اے ای میں زیادہ کرکٹ کھیلی ہے وہ وہاں کی وکٹوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کو ایڈوانٹٓیج حاصل ہے۔

یووراج سنگھ نے کہا کہ آپ میچ ونر کی بات کرتے ہیں میں شاہد آفریدی کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمارے پاس زیادہ میچ ونر ہیں لیکن میرا ماننگا ہے کہ اگر پاکستان کے پاس میچ ونر کم ہیں تب بھی ایک کھلاڑی پانسہ پلٹ سکتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ توقعات کو آپ پر حاوی نہ ہونے دینے کے بارے میں ہے جو ٹیم یہ بہتر کرے گی وہ جیت جائے گی۔

واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم دبئی میں اتوار 23 فروری کو بھارت سے مدمقابل آئے گی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے تین میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت دو بار پاکستان سے میچ جیت چکا ہے۔

2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد قیادت میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں