پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

یوراج سنگھ کے والد کس کرکٹر کو قتل کرنا چاہتے تھے؟ برسوں بعد سنسنی خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے سالوں بعد یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک کھلاڑی کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ جو خود بھی کرکٹر رہے ہیں اور آئے دن اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ اب انہوں نے ایک نیا انکشاف کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ نے برسوں بعد انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپل دیو کو قتل کرنے چاہتے تھے اور خواہش تھی کہ ان کے سر میں گولی ماریں۔

- Advertisement -

انہوں نے ااس کی وجہ کپل دیو سے اپنی پیشہ ورانہ مخاصمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کپل دیو کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تو انہوں نے مجھے بغیر کسی وجہ کے ڈراپ کر دیا تھا تو اس وقت میں شدید غصے میں آ گیا تھا۔

یوگراج نے کہا کہ مجھے ڈراپ کیے جانے پر اتنا طیش آیا کہ کپل دیو کو قتل کرنے کے ارادے سے پستول لے کر ان کے گھر پہنچ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے وہاں جانے پر کپل دیو اپنی والدہ کے ہمراہ گھر سے باہر آئے۔ میں پستول لیے کھڑا تھا۔ اس وقت میں نے کپل کو بہت برا بھلا کہا اور بتایا کہ میں تمہارے سر میں گولی مارنے آیا ہوں۔

’کپل دیو دنیا تم پر تھوکے گی‘ یوراج سنگھ کے والد کی ویڈیو وائرل

تاہم یوگراج سنگھ نے کپل کو قتل نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کپل دیو کو قتل اس لیے نہیں کیا کہ اس کی والدہ بہت اچھی خاتون تھیں۔

یوراج سنگھ نے اپنے والد کو پاگل قرار دے دیا

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں