ہفتہ, فروری 22, 2025
اشتہار

یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

جج نے اس موقع پر ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

عدالت نے تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا یا۔ واضح رہے کہ جوڑا دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں