پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کیساتھ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کی تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اہلیہ دھنشری ورما سے طلاق کی افواہوں کے درمیان بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل مبینہ گرل فرینڈ آر جے مہوش کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ دیکھنے پہنچ گئے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر میں یوزویندر چہل کو آر جے مہوش کے ساتھ انڈین بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ویڈیو میں یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ساتھ بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے بھی نطر آ رہے ہیں۔

بھارتی کرکٹر پچھلے کئی ہفتوں سے اہلیہ دھنشری ورما سے مبینہ طلاق کی وجہ سے خبروں میں ہیں، تاہم جوڑے اب تک اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کی ایک ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہو، بلکہ جنوری میں دونوں کی کرسمس کا جشن منانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

تصویر نے دونوں میں تعلقات کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی تھی لیکن آر جے مہوش نے بعد میں ردعمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔

ڈیٹنگ کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئیں جب یوزویندر چہل اور دھنشری ورما میں طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

جوڑے میں طلاق کی خبریں اُس وقت زور پکڑ گئیں جب دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کیا، یوزویندر چہل نے اپنے اکاؤنٹ سے اہلیہ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کیں جبکہ دھنشری نے اکاؤنٹ پر چند تصاویر رکھیں ہیں۔

طلاق کی افواہوں کے درمیان دونوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر معنیٰ خیز پوسٹیں شیئر کی جا رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں