بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ظفر حجازی کی جگہ ممکنہ طور پر ظفرعبداللہ کا تقرر ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی گرفتاری کے بعد ظفرعبداللہ کوقائم مقام چیئرمین مقررکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعظم ہاؤس بھیج دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ قانون کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد سمری تیار کرکے وزیراعظم ہاؤس بھیج دی گئی جہاں وزیراعظم کی منطوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ظفرعبداللہ ایس ای سی پی میں اسپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کے کمشنر ہیں اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت سینئرترین کمشنرکو قائم مقام چیئرمین لگایا جاتا ہے۔


 *ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس: ظفر حجازی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 


تاہم سینیئر ترین کمشنرسیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن طاہرمحمود سے اسحاق ڈار ظفرحجازی کے خلاف ایف آئی اے کو بیان دینے پر ناراض ہیں چنانچہ ایس ای سی پی ایکٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے طاہر محمود سے جونیئر کمشنر ظفرعبداللہ کے نام کو فائنکل کیا گیا ہے۔


 *ظفر حجازی کی میڈیکل رپورٹ منظر عام آگئی 


ذرائع کے مطابق ظفرعبداللہ کے تقرر اور ظفرحجازی کو عہدئے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو تیار کرلیا گیا ہے اور وزیراعظم ہاؤس سے منظوری ملتے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے چوہدری شوگر ملز سے متعلق دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزام میں چیئرمین ایس ای سی پی کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں