منگل, مئی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ سے دلبرداشتہ کھلاڑی نے انگلینڈ سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق اسپنر ظفر گوہر نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں انگلینڈ سے ڈیبیو پر نظریں جمالیں۔

30 سالہ ظفر گوہر اس وقت کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سب سے کامیاب اسپنر ہیں جو برطانوی شہریت حاصل کرنے کے عبد مقامی کھلاڑی کے طور پر مڈل سیکس کی نمائندگی کررہے ہیں۔

اسپنر کا انٹرنیشنل کیریئر اور مواقع کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوا۔

2015 میں ظفر گوہر کو زخمی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ ملی۔

تاہم برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے گوہر کا کہنا تھا کہ ’قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے کال موصول کرنا ایک خواب تھا، لیکن میں ناکام ہوگیا۔

میں نے سفر کی تفصیلات کے لیے رات گئے تک انتظار کیا، پھر مجھے آرام کرنے کو کہا گیا، اس کھوئے ہوئے موقع نے انہیں پریشان کردیا اور اگرچہ بعد میں پاکستان کے لیے کھیلنا ان کے لیے ممکن ہوا لیکن مسلسل مواقع کبھی نہیں ملے۔

ظفر گوہر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں ابھی اپنے پرائم کو پہنچ گیا ہوں اور میں اس نئے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار محسوس کرتا ہوں۔

میں نے سنا تھا کہ انگلینڈ اسپنرز کے لیے وکٹیں حاصل کرنے کے لیے سب سے مشکل جگہ ہے لیکن میں نے وکٹیں حاصل کیں۔ یہی وہ نقطہ تھا جس کا میں نے فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں