اشتہار

ویڈیو: پاکستانی کھلاڑی کا ناقابل یقین کیچ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی کھلاڑی ظفر گوہر نے وائٹلی بلاسٹ میں ناقابل یقین کیچ پکڑ کر جونٹی رہوڈز کی یاد تازہ کر دی۔

بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس باؤلر ظفر گوہر گلوسٹر شائر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے منگل کو ایسیکس کے خلاف کاؤنٹی کرکٹ گراؤنڈ، چیلمسفورڈ میں وائٹلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میچ میں اپنی غیر معمولی فیلڈنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے جسے دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے۔

- Advertisement -

دوسری اننگز کے دوران متبادل کے طور پر آنے والے گوہر نے تھرڈ مین پر ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑا۔

اس بہترین کارکردگی پر ساتھیوں کھلاڑیوں نے بھی ظفرگوہر کو خوب داد دی۔

بعدازاں ظفر گوہر نے اپنے کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے شاداب خان اور محمد نواز کو ٹیگ بھی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں