منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اقبال ظفرجھگڑا کو گورنرخیبرپختونخوا مقررکردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اقبال ظفر جھگڑا کو گورنرخیبرپختونخوا مقررکردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نےگورنرکی تعیناتی کیلئےایڈوائس صدرکوبھجوادی ہے۔

واضح رہے کہ سابق گورنر کے پی کےمہتاب عباسی نے آٹھ فرور کوپارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کےلئے اپنے عہدےسےاستعفیٰ دے دیا تھا۔

نواز شریف کےوفادارسمجھےجانےوالےاقبال ظفر جھگڑا پاکستان مسلم لیگ نون کے ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنہوں نےقیادت کی جلاوطنی کےدوران اُس وقت پارٹی کو زندہ رکھا جب اس کا مستقبل ڈانوا ڈول محسوس ہورہا تھا۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے نواحی گاؤں جھگڑا سے تعلق رکھنےوالےاقبال ظفر نے مشرف حکومت کے خلاف آل پارٹیز ڈیمو کریٹک موومنٹ میں سرگرم کردار ادا کیا۔

وہ اتحاد برائے بحالیِ جمہوریت کےسکریٹری جنرل بھی رہے۔ سن اُنیّس سو سینتالیس کو جنم لینے والے معروف سیاستدان پاکستان مسلم لیگ نون کے دو مرتبہ سیکریٹری جنرل بنے پہلی بار وہ سن اُنیّس سو ستانوے جبکہ دوسری مرتبہ دو ہزار آٹھ میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔

انہوں نے سن دو ہزار بارہ میں سینیٹ رکنیت کے لئے انتخاب لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ سابق سینیٹرایوانِ بالا کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع و دفاعی پیداوار اورایوی ایشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں