جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

ڈینگی: ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز میڈیکل وارڈ میں دستیاب سہولتوں پر عدم اطمینان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز اسپتال میں ڈینگی وارڈز میں دستیاب سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ظفر مرزا نے آج اسلام آباد کے پمز اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ڈینگی وارڈز کا معائنہ کیا۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈینگی کے مریضوں کی خیریت دریافت کی، اور میڈیکل وارڈز میں دستیاب سہولتوں پر اظہارِ عدم اطمینان کیا۔

معاون خصوصی نے پمز انتظامیہ کو ڈینگی مریضوں کے لیے سہولتیں بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے مریضوں کی مشکلات اور پریشانی دیکھ کر دکھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈینگی وائرس: اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 3 مقدمات درج

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا پمز اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کا دباؤ بہت زیادہ ہے، آیندہ دنوں میں ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج کمی آئے گی، انتظامیہ ڈینگی کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریضوں کو دستیاب طبی سہولتوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں، حکومت ڈینگی کے تدارک کے لیے عوامی شعور بیدار کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے انکشاف کیا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی پھیلنے کی بڑی وجہ فرضی کارروائیاں اور اسپتالوں کی غلط رپورٹنگ ہے۔

واضح رہے کہ ڈینگی وائرس نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے ہیں، سیکڑوں افراد متاثر جب کہ ڈینگی سے اب تک پنجاب میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی کی وبائی صورت حال کے باعث دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں