منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ای سی سی نے ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت میں کیے ایک اور وعدے کی تکمیل کر دی، وفاق کے ڈاکٹرز اور نرسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈاکٹر، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا، ای سی سی نے ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ پمزکے ڈاکٹر، ٹیکنیکل عملے کے لیے 78 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، نرسزکی تنخواہ، طالبات کے وظیفے کے لیے 22 کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ تنخواہوں کے اضافے میں پمز کے ینگ ڈاکٹرز کا اہم کردار ہے، امید ہے ینگ ڈاکٹرز صحت میں اصلاحات کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا ملکی مستقبل و شعبہ صحت کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

اسپتالوں کو دیگر ممالک کی طرح جدید خطوط پر چلانا ضروری ہے: ظفر مرزا

یاد رہے کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مسائل پر اسپتالوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اسپتالوں کو دیگر ممالک کی طرح جدید خطوط پر چلانا ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں