بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پولیو وائرس  کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں، ظفر مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس  کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو پروگرام ایک بار پھر درست سمت  اختیار کرچکا ہے، کامیاب نتائج پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے سلسلے میں پہلا قدم ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حالیہ مہم کے دوران دو لاکھ 65 ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا، پولیو مہم میں 43.9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے  گئے، پولیو مہم کا ہدف 39.6 بچوں  تک رسائی تھی۔

- Advertisement -

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ کراچی، پشاور،خیبر، کوئٹہ ، پشین، قلعہ عبداللہ پولیو وائرس کا گڑھ ہے، ان علاقوں میں پولیو مہم  میں ایک دن کا اضافہ کیا گیا تھا، پولیو وائرس  کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھا رہے ہیں۔

حکومت نے 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حالیہ مہم میں 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا گیا۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ موذی مرض کے خاتمے کے لیے تمام مکتبہ فکر اپنا کردار ادا کریں، ہمیں پولیو وائرس کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون کر رہی ہے، مشترکہ کوششوں سے پاکستان کو پولیو فری ملک بنا ئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں