اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ صحت میں ڈینگی انفارمیشن سیل قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جڑواں شہروں کی انتظامیہ کی ڈینگی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے، مریضوں کو علاج کی مفت سہولتوں کے لیے پرعزم ہیں، جڑواں شہروں کی انتظامیہ انسداد ڈینگی کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قومی ادارہ صحت میں ڈینگی انفارمیشن سیل قائم ہے، ملک بھر سے ڈینگی کے مریضوں کی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈینگی کے تدارک کے لیے قومی حکمت عملی بنانا ہوگی، جڑواں شہروں کی انتظامیہ کے فوکل پرسن مقرر کردیے ہیں۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ حکومت ڈینگی تدارک کے لیے مربوط جکمت عملی سے اقدامات کر رہی ہے، حکومت ڈینگی مریضوں کا بہترین علاج معالجہ یقینی بنائے گی۔
حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ظفر مرزا
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔