ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاہور: ظہیرعباس نے خواتین کرکٹ اکیڈمی کا تیسری مرتبہ افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کنیرڈ کالج میں قائم خواتین کرکٹ اکیڈمی کا تیسری مرتبہ افتتاح ظہیر عباس سے کروا دیا۔ اس سے قبل سابق پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف اور قومی کرکٹرز اسی اکیڈمی کا افتتاح کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب نے آئی سی سی کے سابق صدر ظہیر عبا س کو ڈائریکٹر کرکٹ بنایا تو ساتھ ہی اسپورٹس آرگنائزرز کی آنکھوں میں دھول بھی جھونک دی۔

ظہیر عباس نے بھی کہہ دیا کہ خواتین اکیڈمیز سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ حالانکہ نیا ٹیلنٹ صوبے کے تمام کالجز میں دستیاب ہے۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب کا کمال ہے کہ دیگر شہروں کی بجائے ایک ہی کالج میں تیسری مرتبہ ایک ہی اکیڈمی قائم کر دی۔ اسپورٹس بورڈ نے مذکورہ اکیڈمی کا تیسری بار افتتاح کرادیا،

اس سے پہلے سابق پی سی بی چیئرمین ذکاءاشرف اور قومی کرکٹرز اسی اکیڈمی کا افتتاح کر چکے ہیں، دوسری جانب قومی ویمن کرکٹرز کا بھی کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کیلئے تمام شہروں میں اکیڈمیز بنانی چاہئیں۔

مبصرین حیران ہیں کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کو لاہور اور دیگر شہروں میں کوئی جگہ نہیں ملی کہ وہ اکیڈمی قائم کرکے ہر طبقے کی خواتین کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے کا موقع فراہم کرسکیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں