ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگاریکا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگاریکا گھاٹگے والدین بن گئے، بالی ووڈ اداکارہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فلم چک دے انڈیا کی اداکارہ ساگاریکا نے ایک پیارے سے بیٹے کو جنم دیا ہے، بالی ووڈ اداکارہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں بچے کی پہلی جھلک دکھائی دے رہی ہے، ساگاریکا اور ظہیر بھی اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔

جوڑے کا بیٹا ظہیر خان کی گود میں ہے، تصویر میں دونوں کے چہروں خوشی سے چمک رہے ہیںِ دوسری تصویر اور بھی خاص ہے، جس میں ساگاریکا اور ظہیر اپنے نومولود بیٹے کا ہاتھ پکڑے نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ ساگاریکا اور ظہیر نے اپنے نومولود بیٹے کا نام فتح سنھ خان رکھا ہے، پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ "پیار، دعاؤں اور شکرگزاری کیساتھ، ہم اپنے پیارے بچے کو خوش آمدید کہتے ہیں”۔

ساگاریکا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ بھی شیئر کیا تھا کہ جب ان کے والد کو ظہیر خان کے ساتھ انکے تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا تو انھوں نے کیا ردعمل ظاہر کیا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ جب میرے والد کو اس کے بارے میں معلوم ہوا، تو انھوں نے ظہیر کے کوچ، انشومن گائیکواڑ کو میسج کیا تھا اور ان کے بارے میں پوچھا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں