بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم کو کیا کرنا چاہیے؟ سابق بھارتی کھلاڑی بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کھلاڑیوں ظہیر خان اور ویریندر سہواگ نے پاکستان ٹیم میں تبدیلیوں کا لازمی قرار دے دیا۔

ظہیر خان اور ویرینڈر سہواگ نے پاکستان کو مستقبل کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں پر زور دیتے ہوئے پلیئرز کے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے کی تکنیک اپنانے کا مشورہ دیا۔

کریک بز سے بات کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ پاکستان کو ان کی کوتاہیوں کا اندازہ کرنے اور ان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آپ امریکا سے کیسے ہار سکتے ہیں؟ پاکستان کو اس بات کا اندازہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا انہوں نے جس ٹیم کو منتخب کیا تھا وہ بہتر تھا یا نہیں؟ ٹیم میں بہت سارے اوپنرز موجود تھے کوئی بھی 200 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے نہیں کھیلتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظام یا محمد رضوان بیٹ کو 200 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتا نہیں دیکھا ہے۔ آخری تین ٹی 20 ورلڈ کپ میں ان دونوں پر پلیئرز پر مشتمل جوڑی تھی اور اس کا نتیجہ ایک ہی جیسا ہی نکلا۔

ظہیر خان نے مشورہ دیا کہ اگلے تین سالوں تک کا پاکستان کو ویژن بنانا چاہیے، پاکستان جس طرح سے تیار ہوا ہے وہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے نہیں ہے، ٹیمیں پاور پلے کو استعمال کرتی ہیں جبکہ پاکستان کے بلے بازوں میں وقت لگتا ہے یہی بات نچلے آرڈر کے بلے بازوں کے ساتھ ہے جہاں مناسب ہٹر نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں