پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

‘حرمت رسول پر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ میں مسلمان ہوں اور میرا ختم نبوت پر مکمل ایمان ہے، حرمت رسول ﷺ پر اپنی جان قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بیانِ حلفی کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی ختم نبوت پر مکمل اور غیر مشروط ایمان رکھتا ہوں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں کسی ایسے شخص کا پیروکار نہیں ہوں جو آپ ﷺ کے بعد کسی بھی مفہوم یا تشریح کے لحاظ سے پیغمبر ہونے کا دعویدار ہو اور نہ ہی میں کسی ایسے شخص کو مسلمان تسلیم کرتا ہوں‘۔

زاہد حامد کا کہنا تھا کہ ’میرا قادیانی یا لاہوری گروپ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی خود کو احمدی کہتا ہوں، میں نبی ﷺ سے دلی طور پر محبت کرتا ہوں اور عاشق رسول ہوں، میں اور میرا خاندان نبی کی حرمت کے لیے جان قربان کرنے کو تیار ہیں‘۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ یہ ہے وہ حلف نامہ جو قانون کا حصہ ہے اور آئین پاکستان میں لاہوری، قادیانی اور احمدی گروہ کو واضح طور پر غیر مسلم قرار دیا گیا ہے‘۔

یاد رہے کہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کا مرکزی ملزم زاہد حامد کو ٹھہرایا گیا ہے، فیض آباد پر دھرنا دینے والی مذہبی جماعتوں کا مطالبہ تھا کہ ’وفاقی وزیر قانون کے استعفے کے بعد ہی مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں