جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اورادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے، زاہد اختر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد اور ضلع کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور دیہی صحت مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زاہد اختر زمان نے جنرل اسپتال فیصل آباد کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز سمن آباد، جڑانوالہ، دیہی صحت مراکز لانڈیانوالا کا بھی دورہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے جنرل اسپتال فیصل آباد اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے مختلف وارڈز میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ زاہد اختر زمان نے ایم ایس جڑانوالہ کو ناقص کارکردگی پرمعطل کر دیا۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر زاہد اختر زمان نے اس موقع پر ہدایت کی کہ سرکاری اسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی کا خاص خیال رکھا جائے۔

زاہد اخترزمان نے کہا کہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت تمام عملے کی حاضری کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں