اشتہار

زید علی اہلیہ اور ننھے بیٹے کے لیے دعاگو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے اہلیہ یمنیٰ زید اور بیٹے ازیان کی نئی تصویر شیئر کردی۔

پاکستانی نژاز کینیڈین یوٹیوبر زید علی نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر اہلیہ اور ننھے بیٹے کی تصویر شیئر کی جس میں یمنیٰ اور ازیان خوب کھُل کر مسکرا رہے ہیں۔

زید علی نے اہلیہ اور بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اللّٰہ ہمیشہ آپ دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجائے رکھے۔‘

- Advertisement -

زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی اور دعائیہ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زید علی نے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ازیان پہلی بار بولنے کی کوشش کررہا ہے۔‘

انہوں نے بیٹے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ دیکھ کر میرا دل خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔‘

یوٹیوبر کے مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے اور ننھے ازیان کو دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ زید علی نے اگست 2017 میں یمنیٰ سے شادی کی، سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے زید علی کینیڈا میں مقیم ہیں تاہم بیرون ملک پیدائش اور پرورش کے باوجود انہوں نے اپنا طرز زندگی پاکستانیوں جیسا رکھا ہے۔

زید علی کے مداحوں کی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لاکھوں میں ہے ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں