اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

’مجھے نہ بھارت سے۔۔۔۔۔۔۔‘ زینب عباس نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس نے بھارت چھوڑنے کے بعد خاموشی توڑ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کمنٹیٹر زینب عباس نے لکھا کہ بھارت میں میرا تجربہ اچھا رہا، لوگوں کے ساتھ اچھا وقت گزرا، مجھے نہ بھارت سے نکالا گیا، نہ ہی ڈی پورٹ کیا گیا۔

زیب عباس نے کہا کہ بھارت میں مجھے کسی بھی قسم کی دھمکیاں نہیں دی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آنے والے ردعمل سے ڈر گئی تھی میری پرانی ٹوئٹس سے کسی کو تکلیف پہنچی اس کا بہت افسوس ہے، ماضی میں جو کچھ بھی کہا اس کے لیے معافی مانگتی ہوں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کےخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نےالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیاپرپیغامات لکھے۔

بھارتی وکیل نے سوشل میڈیا تبصروں کو زینب عباس سےمنسوب کرکے ان کاتبصرہ قرار دیا، بھارتی وکیل نے زینب عباس کے خلاف پرچہ کاٹنے کی درخواست بھی دے دی،

وکیل نے زینب کے خلاف سائبر کرائم پولیس کو درخواست دی، جس میں کہا گیا کہ زینب کے مبینہ تبصرےبھارت مخالف ہیں، ایف آئی آر کاٹی جائے۔

بعدازاں زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا تھا اور وہ دبئی چلی گئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں