پاکستان کی اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے، تصاویر میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
زینب عباس نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے ’لائف اپڈیٹ: نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشی لے کر آیا ہے۔‘
خیال رہے کہ سال 2019 میں زینب اور حمزہ کی لاہور میں شادی ہوئی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 7 دسمبر 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور حمزہ کاردار رکھا تھا۔
واضح رہے کہ 2023 کے ورلڈ کپ پریزینٹرز پینل میں شامل زینب عباس کےخلاف بھارت میں بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم چلائی گئی، بھارتی وکیل نےالزام لگایا تھا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کےخلاف سوشل میڈیا پر پیغامات لکھے۔
بعدازاں زینب عباس نے بھارت چھوڑ دیا تھا اور وہ دبئی چلی گئی تھیں۔