اتوار, فروری 23, 2025
اشتہار

جب بھی شادی کا سوچتی ہوں کسی لڑکی کی طلاق ہوجاتی ہے، زینب مظہر

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ زینب مظہر کا کہنا ہے کہ جب بھی شادی کا سوچتی ہوں کسی لڑکی کی طلاق ہوجاتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر کی بہن ’یمنیٰ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ زینب مظہر نے نجی ویب شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی سمیت موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ لڑکیاں گریجویٹ کرلیتی ہیں تو گھر والے دباؤ ڈالتے ہیں کہ شادی کرلو آپ کے ساتھ ایسا ہوا ہے؟

زینب مظہر نے کہا کہ مجھے بابا کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا کہ شادی کرلو بلکہ وہ کہتے ہیں کہ پڑھ لکھ کر کچھ بننا ہے، میں سونے کا چمچ لے کر پیدا نہیں ہوئی، ہم چار بہنیں ہیں لیکن والد نے کوئی پابندیاں نہیں لگائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکوں کو چاہیے کے شادی کے بعد مما کی گود سے نکل جائیں کیونکہ اب وہ کسی اور کے بھی لاڈلے بن چکے ہیں، آپ کو چاہیے کہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔

زینب مظہر نے کہا کہ شادی سے اس لیے خوفزدہ ہوں کہ شادی کا جب بھی سوچتی ہوں تو کسی لڑکی کی طلاق ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹرز فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، بابا اور بہن ڈاکٹر ہیں اور یہی تھا گھر میں کہ سب بچے ڈاکٹر بنیں گے لیکن میں نے ڈاکٹر نہیں بننا تھا جس پر بابا ناراض بھی ہوئے تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نہیں تو بینکنگ کرلو یا انجینئرنگ کرلو لیکن مجھے مختلف شعبے میں جانا تھا۔

زینب مظہر کے مطابق بابا نے پھر کہا کہ جو تمہارا دل آتا ہے وہ کرو، پھر میں نے بی بی اے کیا اور لاہور میں انٹرن شپ اور ریڈیو شو بھی کیا جو 6 سے رات 8 بجے تک ہوتا تھا جب چار سال بعد ریڈیو چھوڑا تو بہت برا لگا، اس کے بعد پڑھائی مکمل کی اور ماڈلنگ کرنا شروع کردی۔

اداکارہ نے کہا کہ زندگی میں میرا یہ گول تھا کہ کچھ کرنا ہے تاکہ لوگ جانیں کہ یہ زینب مظہر ہے چاہے وہ اداکارہ، پائلٹ، ڈاکٹر ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ والد کے انتقال کے بعد مجھ پر ذمہ داری بڑھ گئی کیونکہ میں بڑی بہن ہوں ایک ہفتے بعد پھر جو شوٹنگ رکی ہوئی تھیں وہ مکمل کیں۔

کبھی میں کبھی تم کے سیٹ پر ایسا لگا کہ لاہور میں اپنی فیملی چھوڑ کر آئی ہوں اور مجھے نئی فیملی مل گئی ہے، ہانیہ عامر نے سیٹ پر استقبال کیا اور مجھے گلے لگایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں