جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

زینب قتل کیس، وزیراعلیٰ کے پی‌ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرعزم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان نے زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی معصوم بچی زینب کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ نے چارسدہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وفد کو فوری طور پر چارسدہ پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچا کر اہل خانہ کو انصاف فراہم کریں گے۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید پڑھیں: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈھائی سالہ زینب کے والد کا ملزم کو سرِعام پھانسی دینے کا مطالبہ

واضح رہے 7 اکتوبر کو چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا ، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو اٹھارہ گھنٹے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور اُس کا پیٹ اور سینہ چاک کر کے قتل کیا گیا تھا۔

اہل خانہ کے مطابق زینب اغوا ہوئی تھی، بعد ازاں اُس کی لاش پشاور میں واقع کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔

پولیس نے زینب زیادتی و قتل کیس میں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ متاثرہ بچی کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹی کے قتل میں ملوث سفاک درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں