جمعرات, نومبر 28, 2024
اشتہار

زینب قتل کیس : مشابہت رکھنے والے شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: زینب قتل کیس کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا مشتبہ شخص گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ہونے والے شخص کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا، مزیدحقائق جاننے کیلئے ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھنے والا ایک شخص پکڑا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا۔ ملزم کاپولی گرافک ٹیسٹ کرایا جائےگا۔

اس کے علاوہ تحقیقاتی اداروں کو زینب کی نئی سی سی ٹی فوٹیج بھی مل گئی ہے جس میں زینب مشکوک شخص کی جانب جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوٹیج سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زینب اس شخص کو جانتی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں نظر آنے والے اس شخص میں قدرے مماثلت ہے۔

زینب کے والد امین انصاری کا کہنا ہے کہ خاندان میں سے کوئی ملوث ہوتا تو اب تک سامنے آجاتا۔ واضح رہے کہ پولیس قصور میں اب تک دو سو سے زائد مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا چکی ہے۔


مزید پڑھیں: زینب کے قاتل آزاد، ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر


شہریوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے38مظاہرین کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔


مزید پڑھیں: سپریم کورٹ، زینب قتل کیس کی کھلی عدالت میں سماعت کافیصلہ


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ
مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں