اداکارہ زینب رضا نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کردی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے دو روز قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس میں زینب رضا، رابعہ کلثوم، حنا طارق اور عمر شہزاد شامل تھے۔
میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ خود سے متعلق کوئی افواہ جسے سن کر حیرانی ہوئی ہو۔
زینب رضا نے کہا کہ یوٹیوب پر مجھ سے متعلق بہت کچھ غلط لکھا جارہا ہے میں نے تو امریکا سے آئی ہوں اور میری عمر 23 سال ہے جبکہ میں 26 برس کی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ گوگل کے مطابق میرا دوست احمد میرا بوائے فرینڈ ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے اس کے علاوہ سابق صدر پرویز مشرف میرے نانا ہیں لیکن ایسا نہیں ہے میرا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
زینب رضا کا مزید کہنا ہے کہ اگر میں کبھی سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر پوسٹ کر دوں تو لوگ کمنٹ کرتے ہیں کہ یہ پرویز مشرف کے بیٹے، بیٹی ہیں اور اگر کبھی میں اپنے حقیقی نانا کی تصاویر شیئر کروں تو تب بھی یقین نہیں کرتے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گوگل کی وجہ سے مداحوں کی میرے متعلق زیادہ تر معلومات درست نہیں ہیں۔
ندا یاسر نے پوچھا کہ غصے کی حالت میں کیا کرنے کا دل چاہتا ہے جو آپ کرنہیں سکتیں؟
جواب میں زینب رضا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کسی کا سر پھاڑنے کا دل کرتا ہے، مجھے جب بہت غصہ آتا ہے تو آپ کچھ کرنہیں سکتے تو میں دماغ میں یہ سوچ لیتی ہوں کہ کسی کا سر پھاڑ ہی ہوں اور پھر ریلیکس ہوجاتی ہوں۔